• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورٹ قاسم میں پہلا سی ٹو اسٹیل گرین صنعتی کوریڈور بنانے کا اعلان

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی جس میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور بحری و صنعتی شعبے کے انضمام پر مبنی جدید منصوبہ سی ٹو اسٹیل گرین میری ٹائم انڈسٹریل کوریڈورپر تفصیلی بات چیت کی گئی۔جنید انوار چوہدری نے اس موقع پر پورٹ قاسم میں پہلا سی ٹو اسٹیل گرین انڈسٹریل کوریڈورقائم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ آئندہ دس برسوں میں تقریبا 13 ارب ڈالر کی بچت کا ذریعہ بنے گا۔
اہم خبریں سے مزید