• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ایندھن کی کوئی کمی نہیں؛ اوگرا اعلامیہ

اسلام آباد (نامہ نگار) اوگرا کے ترجمان نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کی کوئی کمی نہیں ۔ درآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے ساتھ پہلے کچھ کلیئرنس میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا؛ تاہم، اب صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔ آج پی ایس او کا ڈیزل جہاز اور وافی کا پیٹرول جہاز بھی کلیئر کر دیا گیا ۔ ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی کے آپریشنز معمول کے مطابق جاری ہیں، اور کاروبار حسبِ روایت چل رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید