• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FBR؛ گریڈ 19 /20 کے افسران کے تبادلے، احکامات جاری

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وفاقی بورڈ آف ریونیو نے ان لینڈ ریونیو سروس کے مختلف گریڈ 19 اور 20 کے افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری ، اسلام آباد، کراچی اور راولپنڈی میں متعدد افسران نے نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔ تفصیلات کے مطابق گریڈ 19 کے افسر انایت ملک نے 15 اکتوبر 2025 کو سیکریٹری ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا چارج چھوڑ کر ایڈیشنل کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز آفس اسلام آباد کا چارج سنبھال لیا۔ ڈاکٹر فرزانہ الطاف، گریڈ 19، نے 13 اکتوبر 2025کو ایڈیشنل کمشنر آئی آر کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی کا چارج چھوڑ کر ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی آر ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی کراچی کا چارج سنبھالا، جبکہ گریڈ 20 کی افسر ربیعہ یاسر درّانی نے 14 اکتوبر 2025 سے کمشنر آئی آر (ریفنڈز) ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کا اضافی چارج سنبھال لیا۔
اہم خبریں سے مزید