• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی اور زرعی شعبے کیلئے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج کی تیاری

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) صنعتی اور زرعی شعبے کے لیے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج کی تیاری، حکومت تین سال کیلئے اضافی بجلی کے استعمال پر ٹیرف کم کر کے 22 سے 23.50 روپے فی یونٹ کر دیگی۔ تفصیلات کے مطابق معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ فروغ دینے کے لیے ایک اہم پالیسی اقدام کے تحت حکومت صنعتی اور زرعی شعبوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں نمایاں رعایت کا پیکیج متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے۔ مجوزہ اسکیم کے تحت، اضافی بجلی کے استعمال پر نرخوں میں کمی کی جائے گی، اور یہ نرخ 22 سے 23.50 روپے فی یونٹ مقرر کیے جائیں گے۔ یہ رعایتی پیکیج تین سال کی مدت کے لیے ہو گا، جو یکم نومبر 2025 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2028 تک جاری رہے گا۔ اس وقت صنعتی صارفین سے 34 روپے فی یونٹ جبکہ زرعی صارفین سے 38 روپے فی یونٹ وصول کیے جا رہے ہیں۔ اگرچہ صنعتی نرخوں کو عموماً ٹیکس فائلنگ کے ذریعے ایڈجسٹ کر لیا جاتا ہے، لیکن ابتدائی طور پر ادا کی جانے والی لاگت آپریٹنگ اخراجات پر ایک بڑا بوجھ بنی رہتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید