• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، انفرا اسٹرکچر، نئی سڑکیں، واٹر اینڈ سیوریج منصوبے، 2899 ملین روپے منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بہتری، نئی سڑکوں کی تعمیر، واٹر اینڈ سیوریج کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے 2899 ملین روپے کی منظوری ۔سندھ کابینہ کی فنانس کمیٹی کے اجلاس جس میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ضیاء الحسن لنجار اور تمام محکموں کے سیکریٹریز موجود تھے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں اسکول ایجوکیشن کے تحت سینٹ پیٹرک ہائی اسکول میں اسٹیڈیم کی تعمیر کے ایجنڈے کو سیکرٹری ایجوکیشن کی غیر موجودگی پر موخر کردیا گیا۔ خواتین کے لئے الیکٹرانک بائیک کی خریداری کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ کو 299 ملین روپے نان اے ڈی پی اسکیم کے تحت خریداری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گڈاپ ٹاؤن ڈسٹرکٹ ملیر کے 35 دیہات کو ایم نائین سپر ہائی وے کے پاس سے پانی کی فراہمی کی اسکیم کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں ریسکیو 1122 کے سیلاب زدہ علاقوں میں متعین کئے گئے ملازمین کی تنخواہوں کی ورلڈ بینک فنڈز سے ادائیگی کی منظوری بھی دی گئی محکمہ صحت کے تحت ویکسینس کی خریداری ، نوابشاہ سے سعید آباد تک سڑک کی تعمیر اور اس میں نوابشاہ تک سیم نالے کی تعمیر لاگت میں اضافے پر اے ڈی پی کی اسکیم 3332 میں منظوری دی گئی اجلاس میں کے ڈی اے کے تحت کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بہتری، نئی سڑکوں کی تعمیر، واٹر اینڈ سیوریج کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے 2899 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔
اہم خبریں سے مزید