• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیمان احمد ہائر ایجوکیشن کمیشن ریجنل سینٹر کراچی کے انچارج مقرر

کراچی( سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے 19 گریڈ کے ڈائریکٹر ناہی سلیمان احمد کو کراچی کے ریجنل سینٹر میں انچارج مقرر کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سلیمان احمد 2017 میں بھی ریجنل ڈائریکٹر کراچی کے عہدے پر تعینات ہوچکے ہیں اور ان ہی کے دور میں کراچی میں اسناد کی تصدیق کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے ڈائریکٹر اکیڈمک ڈویزن ہدایت اللہ خان کو ریجنل انچارج پشاور جب کہ گریڈ 19 کے ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ڈویژن منیر احمد کو ڈائریکٹر ناہی مقرر کیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید