• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران سے 2 بہنوں اور وکیل کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)عمران خان سےان کی دوبہنوں اور ایک وکیل نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ،منگل کو بانی تحریک انصاف سے جیل میں ملاقات کادن تھا،ان کی بہنیں علیمہ خان ،عظمیٰ خان اور نورین خان ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آئیں ،پولیس نے انہیں فیکٹری ناکہ پر روک لیا جس پر وہ کارکنوں کے ہمراہ قریبی ڈھابے پر بیٹھ گئیں،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنما بھی اڈیالہ جیل آئے لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں د ی گئی ۔بعدازاں عظمیٰ خان، نورین خان اور فیصل ملک ایڈووکیٹ کوعمران خان سے ملاقات کی اجازت ملی ،اور ان تینوں نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ۔
اہم خبریں سے مزید