کراچی(اسٹاف رپورٹر) کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق،2 افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر پانچ نجی اسکول کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار 15سالہ محمد رافع ولد محمد علی جاں بحق ہوگیا ، کورنگی نمبر 6 میں دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 20 سالہ محمد عثمان جاں بحق ہوگیا ، شہیدملت روڈ اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 18 سال کا نوجوان جاں بحق ہو گیا ، فوری طور پرشناخت ممکن ہوسکی ، پولیس کے مطابق متوفی موٹرسائیکل تیز رفتاری سے چلا تے ہوئے سڑک عبور کرتی خاتون سے ٹکرانے کے بعد فٹ پاتھ سے جاٹکرایا جس کے باعث سر پرچوٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ، دریں اثنا ماڑی پور کے علاقے دعاہوٹل کے قریب نالےسے ڈوبی ہوئی دو سے تین روز پرانی 50سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا ،پیر آباد تھانے کی حدود بنارس ندی کےقریب 50 سے55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے پولیس نے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ۔