• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی ہر انسان کو برابر کا شہری سمجھتی ہے، یونس سوہن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دیوالی کے موقع پر جماعت اسلامی مینارٹی ونگ کراچی کے صدر ایڈووکیٹ یونس سوہن کی قیادت میں ایک وفد نے شہر کے مختلف مندروں کا دورہ کیا، مینارٹی ونگ کے عہدیدار اور مختلف اضلاع کے نمائندے بھی ان کے ہمراہ تھے، وفد نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی اور ان کے مذہبی تہوار کی خوشیوں میں شرکت کی،یونس سوہن ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر ہر انسان کو برابر کا شہری سمجھتی ہے، پاکستان ایک ایسا ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنی عبادت گاہوں میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی مکمل آزادی حاصل ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی آواز بلند کی ہے،انہوں نے کہا کہ دیوالی روشنی، محبت اور خیر سگالی کا پیغام دیتی ہے۔ وفد نے مختلف مندروں میں پوجا کے انتظامات کا جائزہ لیا، ہندو برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی، اور باہمی اتحاد و بھائی چارے کے فروغ پر گفتگو کی،دیوالی کے اس موقع پر وفد نے شہری سطح پر امن، محبت اور یکجہتی کے پیغام کو عام کرنے کا عزم بھی کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید