• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ لیاری گینگ وار کے نام پر بھتہ طلب کرنے والے گروہ کے 3 کارندے گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اورسٹیزن پولیس لائیزن کمیٹی نے کھارادرتھانے کی حدود میں بھتہ خورگینگ کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےلیاری گینگ وار بہادرپی ایم ٹی، فاروق مایا اورحمید بلوچ گروپ کے ناموں پر بھتہ طلب کرنے والے گروہ کے 3 ملزمان محمد ایوب ،نوید اور غلام قادر کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھتے کی پرچیاں اور 10موبائل فونزبرآمد کر لئےگئے، ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتارملزمان صرافہ بازار، کپڑے کی مارکیٹس اوربولٹن مارکیٹ کے تاجروں کو بھتہ کی پرچیاں دیتے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید