کراچی(اسٹاف رپورٹر) میٹرک بورڈ کراچی نے پہلے سالانہ امتحانات 2025 جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہونے بتایا کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے تمام پرچوں میں کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ناظم امتحانات ڈاکٹر حمزو خان تگڑ اور رزلٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔