• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈبلیو ایم کے تحت شہدائے پاکستان کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع کی تقریب

کراچی(اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین سندھ اور دعا کمیٹی کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع کی تقریب کا انعقاد محفل شاہ خراسان میں کیا گیا، مولانا حیات عباس نجفی کہنا تھاکہ شہدائے وطن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وطن کےہزاروںبیٹوں نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، وطن کی خاطر جان دینے والوں کی قربانیوں کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی پہچان ہے،انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک دشمن عناصر کا ایجنڈاوطن عزیز کو غیر مستحکم اور عدم تحفظ کا شکار بنانا ہے، دیگر مقررین کا کہنا تھاکہ بحیثیت مسلمان ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم شہدائے راہ مقاومت القدس فلسطین کی عظیم قربانیوں کو زندہ رکھیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید