ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،صدر جلالپور پولیس نے ملزم غلام عباس سے شراب ،سٹی جلالپور پولیس نے ملزم منیر عرف بوگن سے 1340گرام ہیروئن ،مخدوم رشید پولیس نے ملزم مجاہد شاہ سے 1200گرام ہیروئن اور سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم صابر علی سے شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،بستی ملوک پولیس نے پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، شاہ شمس پولیس نے غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،قطب پور پولیس نے خاتون پرتشدد کرنے کے الزام میں تین افراد نامزد دونامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ممتاز آباد پولیس نے شہری کو دوران واردات گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،صدر جلال پور پولیس نے دوشیزہ کو اغوا کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ، کینٹ پولیس نے خاتون کو تیزاب سے جھلسانے کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ چہلیک پولیس نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جب کہ صدر جلال پور پولیس نے ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں اس کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔