ملتان(سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں طالبات اور ایلومنائی کے لیے سال کا سب سے بڑا ایونٹ "گرینڈ گالا 2025" شروع ہوگیا ، کچہری کیمپس میں منعقدہ دو روزہ گرینڈ گالا کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیں، گالا میں ثقافتی پروگرامز، فوڈ، کپڑے اور کرافٹ اسٹالز، تصویری نمائش، بینکوں اور اداروں کے معلوماتی کیمپس نے شرکا کی دلچسپی کو دوبالا کر دیا،وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرینڈ گالا صرف ایک تفریحی ایونٹ نہیں بلکہ ویمن یونیورسٹی کی روایت کا تسلسل ہے ۔