• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر) تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں مٹھو والی پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،تفصیلات کے مطابق  رات گئے‎ پولیس پارٹی بسلسلہ گشت و پڑتال مٹھو والی پل پر موجود تھی کہ بذریعہ کنٹرول اطلاع موصول ہوئی کہ 3نامعلوم ملزمان بہاولپور بائی پاس سے کچھ آگے سدرن بائی پاس روڈ سے کالر عارف شاہین سے موبائل، شناختی کارڈ و رقم مبلغ -/9500 روپے چھین کر فرار ہوئے ہیں پولیس کے تعاقب کرنے پر ایک کس بسواری موٹرسائیکل فائرنگ کرتا ہوا جانب سدرن بائی پاس اور ایک کس فائرنگ کرتا ہوا کھیتوں میں فرار ہوگیاجب کہ فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر جا کر دیکھا تو 1 ملزم زخمی پڑاتھا جس کی شناخت محمد کاشف عرف کاشی ولد امام بخش قوم بلوچ سکنہ رام کلی ملتان کے نام سے ہوئی جس کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 30 بور برآمدہوا ،زخمی ڈاکو کو علاج معالجہ کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ملتان سے مزید