• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نظریاتی مملکت اور اسلام کا مضبوط قلعہ ہے، پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان نظریاتی مملکت اور اسلام کا مضبوط قلعہ ہے، وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ و دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء پاکستان نورانی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا مفتی عامر محمود اور سماجی و سیاسی رہنماء محمد فرحان الحق حقانی سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں ملک کی سلامتی، آئین کی بالادستی اور جمہوری روایات کے فروغ پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے 26ویں سالانہ کل جماعتی تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر پروفیسر محمد شفیق اللہ صدیقی البدری کو مبارکباد پیش کی، اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ تمام دینی و سیاسی جماعتوں کو ملکی بقاء و استحکام کے لیے متحد ہونا ہوگا۔
ملتان سے مزید