ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریامیں ورلڈ آئیوڈین ڈیفیشنسی ڈے کے موقع پر ڈپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے نیوٹریشن انٹرنیشنل اور ڈپارٹمنٹ آف ہیومن نیوٹریشن کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا،سیمینار میںترقیاتی اداروں، تعلیمی ماہرین اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ماہرین نے انسانی صحت کے لیے آیوڈین کو ایک ضروری خورد عنصر کے طور پر اجاگر کیا،اپنے صدارتی خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر سعید اخترنے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئیوڈین کی کمی براہ راست اور بالواسطہ طور پر تقریباً 704ارب روپے کے مالی نقصانات کا باعث بن رہی ہے،یہ نقصانات بنیادی طور پر تولیدی اور ذہنی صحت کے مسائل، معذوریوں، اور ہائپر و ہائپو تھائرائڈزم جیسے امراض سے منسلک ہیں۔