• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر اور گردونواح میں لوٹ مار کی متعددوارداتیں،شہری نقدی، قیمتی اشیا سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ،شہری قیمتی اشیا سے محروم،تھانہ مظفر آباد کے علاقے بلال علی سے دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر نقدی 20ہزار و موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے احسن نواز سے تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 40ہزار لوٹ کر لے گئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد اویس سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ راجہ رام کے علاقے بشیر احمد سے دو مسلح ڈاکو نے نقدی و موبائل سے محروم کردیا جبکہ تھانہ کینٹ کے علاقے یاسر ایوب ،گوہر علی کے موبائلزفونز حبیب الرحمن کی نقدی 1لاکھ 60ہزار 19تولہ طلائی زیورات چہلیک کے علاقے شاہد ریاض کا موبائل فرخ علی کی نقدی 70ہزار محمد تنویر کی موٹرسائیکل قطب پور کے علاقے محمد علی کا موبائل عادل علی کی تار شاہ شمس کے علاقے محمد اشرف کا ٹرانسفارمر ممتاز آباد کے علاقے محمد فرحان کی نقدی و موبائلمحمد زوہیب کی نقدی و موبل آئل کی پیٹیاں صدر جلالپور کے علاقے طارق کی تار سٹی جلالپور کے علاقے نوید احمد ،اشفاق احمد کے موبائلزفونز محمد سلیم کی بکریاں مخدوم رشید کے علاقے ممتاز احمد کی نقدی و سونا محمد رمضان کے مویشی بستی ملوک کے علاقے عباس علی سکول سے سامان اور راجہ رام کے علاقے عبدالباسط کا سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے۔
ملتان سے مزید