• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مالی مدد کے لیے مرکزی کیمپ فعال

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سپورٹس گراؤنڈ میں مالی امداد کے لیے مرکزی کیمپ فعال کر دیا گیا ہے جہاں سیلاب متاثرین کو بائیو میٹرک تصدیق کے بعد کیش اور اے ٹی ایم کارڈز فراہم کیے جا رہے ہیں جب کہ ایس پی چوک تا گیلانی فلائی اوور سڑک کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سپورٹس گراؤنڈ میں مالی امداد کے لیے مرکزی کیمپ فعال کر دیا گیا، کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے بحالی کیمپ کا دورہ کیا اور امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا، کمشنر نے کہا کہ سروے ڈیٹا کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد امداد کی فراہمی کے عمل کو مکمل شفاف اور منظم بنایا گیا ہے، دوسری جانب کمشنر عامر کریم خاں نے ایس پی چوک تا گیلانی فلائی اوور سڑک کی اپ گریڈیشن کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر ایس ای ہائی ویز غلام نبی اور ایکسین ہائی ویز حیدر علی بھی موجود تھے،منصوبے کی تکمیل پر 36 ملین روپے لاگت آئی،اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ سڑک پر پہلا اے آئی بیسڈ مونومنٹ بھی نصب کیا گیا ہے ، دریں اثنا کمشنر ملتان ڈویژن نے ملتان پبلک سکول کی گرلز اور بوائز دونوں برانچوں کا معائنہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کلاس رومز میں جا کر طلبہ و طالبات کے ساتھ بیٹھ کر ان کے تعلیمی ماحول کا مشاہدہ کیا۔
ملتان سے مزید