• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عوام کی اکثریت فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے حق میں، سروے

واشنگٹن(جنگ نیوز)ایک تازہ سروے کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت فلسطینی ریاست تسلیم کرنےکے حق میں، 80فیصد ڈیموکریٹس اور 41 فیصد ریپبلکن کا خیال ہے امریکا کو فلسطینی ریاست کا اعتراف کرنا چاہیے۔ اس معاملے پرصدرٹرمپ کا انکار عوامی رائے سے متصادم، ان کی خارجہ پالیسی کی حمایت جنگ بندی کے بعد 33 سے 38فیصد تک بڑھ گئی۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی اور اِپسوس کے سروے کے مطابق زیادہ تر امریکی شہری یعنی 59 فیصد چاہتے ہیں کہ امریکا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔ 80 فیصد ڈیموکریٹس اور 41 فیصد ریپبلکنز اس اقدام کے حامی ہیں۔ سروے میں 60 فیصد افراد نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ پر ردعمل حد سے زیادہ تھا۔حالیہ ہفتوں میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا جیسے امریکی اتحادی ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں، جس پر اسرائیل نے ردعمل دیا ہے۔صدر ٹرمپ کی ثالثی سے ہونے والی جنگ بندی نے امن کی امید پیدا کی ہے، اور اگر یہ کامیاب ہوتی ہے تو 51 فیصد امریکی سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ اس کے کریڈٹ کے حقدار ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید