اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے تاریخی سرکاری دورے کے دوران رومانیہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی سے ملاقات کی اورعلاقائی سلامتی، دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں فضائی افواج کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور فضائی دفاعی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ،لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی نے بھارتی جارحیت کے خلاف حالیہ کامیابی میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی،فضائیہ ہیڈ کوارٹرز آمد پر رومانیہ کی فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں ائیر چیف نے لیفٹیننٹ جنرل لیونارڈ گیبریل بارابوئی کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقوں، تبادلہ پروگراموں اور فضائی و زمینی عملے کی تربیت سمیت آپریشنل تعاون کو مزید استوار کرنے پر تفصیلی بات چیت کی۔