• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت و فائرنگ کے دیگر واقعات میں بچے سمیت 4 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر میں ڈکیتی مزاحمت و فائرنگ کے واقعات میں بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق کلفٹن شاہ جی چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 40سالہ وسیم کوزخمی کردیا ،منگھوپیر تھانے کی حدود گلشن ضیا میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 45سالہ حشمت ولد راؤ اکرم زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ، کورنگی شان چورنگی کے قریب جھگڑے میں فائرنگ سے 36سالہ قاسم زخمی ہوگیا ، پٹھان کالونی میں فائرنگ سے 12سالہ بچہ کبیر ولد اختر اور پتھر لگنے سے امیر نامی نوجوان زخمی ہوگیا ،پولیس نے بتایاکہ محلے میں بچوں کےجھگڑے میں بڑےشامل ہوگئے اس دوران ملزم عبدالعزیز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راہ گیر کبیر زخمی ہوگیا، پولیس نے فائرنگ میں ملوث ملزم عبدالعزیز کو گرفتار کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید