کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے4 منزلہ عمارت کی غیر قانونی تعمیر کی اجازت کےالزام میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے رجسٹرار اور انسپکٹر کی ضمانت مسترد کردی، دونوں افسران طارق مگسی اور احتشام الحق کو عدالت کے باہر سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔