کراچی اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ ، زیورات ، طلائی گھڑیاں ، کیمرہ ، پانچ ڈی وی ڈی پلیئر ، موبائل فونز ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ، تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ پولیس نے رونجھا گوٹھ تھدو نالہ پل کے قریب بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو 23 سالہ عامر ہوت خان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ،ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں ، موبائل فون اور نقدی برآمد کی گئی ، درخشاں پولیس نےڈیفنس فیز 6 خیابان چھوٹا بخاری کمرشل میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب مبینہ مقابلے کے بعد 3 ملزمان 26 سالہ محمد رؤف ،19 سالہ عبدالباسط اور عظمت علی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، ملزم عظمت علی فرار ہونے کی کوشش کے دوران موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہواملزمان کے قبضے سے دو پستولیں ، ایک شاپر میں موجود زیورات ، پانچ طلائی گھڑیاں ، ایک کیمرہ ، پانچ ڈی وی ڈی پلیئر ، موبائل فونز ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ۔