• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کسی بھی قسم کی انتہا پسندی نہیں چلے گی، طلال چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب کسی بھی قسم کی انتہا پسندی نہیں چلے گی سیاست کی آڑ میں یہ کام نہیں کرنے دیا جائے گا ۔ نو مئی، چھبیس نومبر اور مرید کے جیسے واقعات پر حکومت کی زیرو ٹالرنس ہے۔سینئر صحافی یحییٰ حسینی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو نقصان عمران خان نے پہنچایا اور ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ جو ہوا اس میں آخری کیل رمیز راجہ نے ٹھوکی،وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہاکہ فیصلہ جو کیا گیا ہے اس کا آغاز 2021 میں ہوا اس میں ان پر پابندی لگی پھر چھ ماہ بعد اسی حکومت نے ان کی پابندی ختم کردی اور ٹی ایل پی نے جو یقین دہانیاں کرائیں تھیں بیان حلفی دیئے گئے تھے ا سکی خلاف ورزی کی گئی تو پنجاب حکومت نے بہت سے ثبوت بھیجے ہیں اور ان رپورٹس کی روشنی میں ان کو کالعدم قرار دیا گیا پابندی کے اگلے مرحلے میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید