• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر کوئی بات نہیں ہوئی، مودی حکومت نے پھر ٹرمپ دعوے کو جھوٹ قرار دیدیا

کراچی (نیوز ڈیسک) مودی سرکار نے پھر ٹرمپ کےدعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ دیوالی پر بھارتی وزیر اعظم اور امریکی صدر کی گفتگو میں پاکستان پر کوئی بات نہیں ہوئی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تنازع اور ٹرمپ کے پاکستان کیساتھ بڑھتے روابط سے خراب تعلقات میں مزید تناؤ پیدا ہوگیا۔مودی نے آسیان اجلاس میں شرکت سے انکار کیا، ٹرمپ سے دوبارہ ملاقات مؤخر، اصل وجہ سامنے آ گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ خوشگوار روابط کے باوجود دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک بار پھر اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں، جب بھارت نے ٹرمپ کے اس دعوے کی تردید کی کہ ان کی دیوالی کے موقع پر مودی سے گفتگو میں پاکستان پر بات ہوئی تھی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مودی آئندہ ہفتے ملائیشیا میں ہونے والے آسیان و مشرقی ایشیائی سربراہی اجلاس میں ذاتی طور پر شرکت کے بجائے ورچوئل خطاب پر غور کر رہے ہیں، جس کی ایک بڑی وجہ بہار کے ریاستی انتخابات ہیں۔
اہم خبریں سے مزید