• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین سے متعلق عالمی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے پر فوری عمل درآمد کیا جائے، پاکستان

اسلام آباد( نیو زرپورٹر)پاکستان نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کی جانب سے قابض فلسطینی علاقے میں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے حوالے سے اسرائیل کی ذمہ داریوں پر جاری کردہ مشاورتی رائے کا خیرمقدم کیا ہے اور عالمی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے پر فوری اور مکمل عملدرآمد اور قابض فلسطینی علاقے میں یو این آر ڈبلیو اے کی بلا تعطل سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کا مطالبہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر یہ قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو خوراک، پانی، رہائش، ایندھن اور طبی امداد جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے۔ عالمی عدالت انصاف نے22اکتوبر2025ءکو اپنی مشاورتی رائے میں واضح کیا کہ اسرائیل بطور قابض طاقت اس بات کا پابند ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی اداروں خصوصاًاقوام متحدہ کا ریلیف و تعمیر نو کا ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین (یو این آر ڈبلیو اے )کی انسانی امدادی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرے اور ان میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کرے۔جمعرات کو دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے یہ کہا ہے کہ اسرائیل پر یہ قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کو خوراک، پانی، رہائش، ایندھن اور طبی امداد جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے۔ اسرائیل کو اپنے ملکی قوانین کو قابض علاقے پر یکطرفہ طور پر اس انداز میں نافذ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں جو فلسطینی عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کو متاثر کرے۔
اہم خبریں سے مزید