کراچی (جنگ نیوز) گلوکار فرحان سعید کو بھارت سے کیوں نکلنا پڑا؟،دوست بچانے کیلئے 40افراد سے مار کھائی”ہنسنا منع ہے“ میں انکشاف ، تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بار اپنے دوست کو بچانے کے لیے 40 افراد سے مار کھائی۔جیونیوز کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں فرحان سعید نے مزید بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں کئی دلچسپ تجربات سے گزر چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ نجی محفل میں صرف 50 افراد کے سامنے جبکہ بھارت کے شہر کولکتہ میں 50 ہزار لوگوں کے سامنے بھی پرفارم کر چکے ہیں۔ فرحان سعید نے بتایا کہ دہلی میں جب انہوں نے ’دل دل پاکستان‘ گیت گایا تو لوگ انہیں حیرت سے گھورنے لگے، لیکن جب ایک اور گیت گایا تو وہ پورے شہر میں سپرہٹ ہوگیا۔