• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ترکیہ کا جہاز سازی اور فیری سروس کے مشترکہ منصوبوں پر اتفاق

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ترکی نے بحری تعاون کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔  ترک وزیر ٹرانسپورٹ کی وزیر بحری امور جنید انور سے ملاقات، جہاز سازی، شپ آپریشنز اور شپ بریکنگ  میں اشتراک پر غور، دونوں ممالک کے درمیان فیری سروس کے قیام، جہاز سازی، شپ آپریشنز اور شپ بریکنگ کے شعبوں میں اشتراک کے امکانات پر تفصیلی غور کیا گیا۔یہ بات وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری اور ترکی کے وزیر ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورالوٗلو کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں طے پائی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی روابط، سمندری رابطوں اور سرمایہ کاری کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر بندرگاہ خطے میں بلیو اکانومی کے فروغ کا مرکز بن سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید