• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا ،ایم ڈی اے کی ناقص کارکردگی، ندیم قریشی کا پنجاب اسمبلی میں شدید احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر)واسا اور ایم ڈی اے کی ناقص کارکردگی پر رکن اسمبلی ندیم قریشی کا پنجاب اسمبلی میں شدید احتجاج،تفصیلات کے مطابق ملتان سے رکن پنجاب اسمبلی محمد ندیم قریشی نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں واسا اور ایم ڈی اے کی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھا دئیے ، انہوں نے ایوان کی توجہ جنوبی پنجاب خصوصاً ملتان میں لاہور کے مقابلے میں ترقیاتی فنڈز اور شہری سہولیات کی عدم دستیابی کی جانب مبذول کرائی، ندیم قریشی نے کہا کہ ملتان کے عوام بنیادی سہولتوںسے محروم ہیںجب کہ لاہور میں منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک ناقابلقبول ہے،انہوں نے داؤ جہانیاں، گلی حاجی بوٹے والی، شاہین آباد، منظور آباد، بیوہ کالونی اور غریب نواز کالونی کے رہائشی مسائل کے حوالے سے ایک تفصیلی تحریری شکایت بھی سپیکر پنجاب اسمبلی کو پیش کر دی، ایوان میں اظہارخیال کے دوران ندیم قریشی کے مؤقف کی حکومتی بینچوں کی جانب سے بھی تائید کی گئیجب کہ متعدد ارکان نے جنوبی پنجاب کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
ملتان سے مزید