• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی وچوری کےمختلف واقعات ، شہری نقدی ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی اورچوری کے الزام میں 23مقدمات درج کرلیے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں لائبہ افتخار سے دو  ڈاکو  موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں راشد سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، فتح محمد سے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر موبائل فون لے گئے جب کہ تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں محمد ندیم کے مویشی، صدر شجاع آباد زاہد اقبال کا بکرا راجہ رام کے علاقے ملک ربنواز کی تار گلگشت کے علاقے سعید کا میٹر بجلی بی زیڈ کے علاقے سرفراز کا سامان صدر کے علاقے مقبول کی نقدی 30ہزار اجمل کا گھریلوں سامان الپہ کے علاقے رضوان کاٹیوب ویل پنکھا طاہر کا سامان کینٹ کے علاقے ندیم اشرف کی موٹرسائیکل حسین احمد سٹیتھو سکوپ جلیل آباد کے علاقے آصف محمود کی موٹرسائیکل بلال ، محمد طارق کے موبائلزفونز قطب پور کےعلاقے محمد رمضان کا رکشہ شاہ شمس کے علاقے محمد ریاض کی موٹرسائیکل یاسر گل کا موبائل محمد طاہر کا سامان اور ممتاز آباد کے علاقے محمد عمیر کا کچن سامان وغیرہ چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید