• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہاڑی ،کالعدم تحریک لبیک کے 7 کارکن 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نےکالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 7 کارکنوں کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ملتان میں پیش کر دیا۔ عدالت کے جج ذوالفقار علی نے ملزمان کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر سڑک بلاک کرنے، گاڑیوں کو آگ لگانے، نعرے بازی اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزامات عائد ہیں۔ مقدمہ نمبر 816 تھانہ صدر وہاڑی سٹی میں 13 اکتوبر کو درج کیا گیا تھاپولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے احتجاج کے دوران پبلک و پرائیویٹ املاک کو نقصان پہنچایا۔ گرفتار کارکنوں میں مدثر، ارشد، عاشق، عبدالعزیز، محمد زید، شہزاد نزیر اور فیاض شامل ہیں۔
ملتان سے مزید