• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقے کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں، نعیم خان بازئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ ہم نے سیاست ہمیشہ عبادت سمجھ کر کی ہے میرے دروازے عوام کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے حلقے کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کررہے ہیں یہ بات انہوں نے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے ان کی بدولت میں آج ایوان میں ہوں اور حلقے کے لوگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے مسائل حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی کے لئے ہرممکن کوشش کررہا ہوں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمت گار تحریک کے جذبے سے لوگوں کی خدمت کرتی ہےحلقے کےلوگوں نے مجھ پرجو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ بلوچستان قبائلی صوبہ ہے جہاں بسنے والے تمام اقوام اور قبائل کی اپنی حیثیت شناخت اور مقام ہے جنہوں نے ہر دکھ اور سکھ میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہےہم تعصبات سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کے جذبے سے انکے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
کوئٹہ سے مزید