کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)زہری کی رہائشی اقراء لاشاری نے کہا ہے کہ میرے بھائی خالد لاشاری پر بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں بے دردی سے قتل کیا گیا اپنے بھائی پر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی اور مطالبہ کرتی ہوں کہ ہمارے خاندان کو انصاف دیا جائے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ایک کالعدم تنظیم نے میرے بھائی پر سنگین الزامات عائد کرکے انہیں قتل کردیا میرا بھائی ایک شریف اور بے ضرر انسان تھا ہماری کسی سے کوئی دشمنی بھی نہیں میرا بھائی ہمارے گھر کا واحد سہارا تھا ایک جانب ان کی موت نے ہم سب کو رنجیدہ کردیا ہے دوسری جانب بھائی پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔