کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن شاہزیب کاکڑ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو لال جان جعفر، پروجیکٹ ڈائریکٹر عابد حسین نے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورولوجی کوئٹہ کا دورہ کیادورے کا مقصد مجوزہ پل کی تعمیر سے متعلق ادارے کی انتظامیہ کے تحفظات کا جائزہ لینا تھا وفد نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پیش کردہ خدشات بغور سنے جن میں ہسپتال کی کارکردگی متاثر ہونے، مریضوں کو درپیش مشکلات، ملازمین کے تحفظات اور جدید طبی آلات پر ممکنہ اثرات شامل تھے وفد نے انتظامیہ کے خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اوور ہیڈ برج کے راستے پر نظرثانی کر کے معمولی تبدیلیوں کے ساتھ حل نکالا جائے گا۔