• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) عمران کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر،درخواست گزارکے مطابق بدنیتی پر مبنی ٹویٹس انتشار کا باعث بن سکتی ہیں  ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل سنگل بنچ 4نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا، غلام مرتضی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دورانِ قید سوشل میڈیا پر ایکس اکائونٹ کے ذریعے مبینہ طور پر غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹویٹس نشر کی جا رہی ہیں جو اشتعال انگیز اور عوامی انتشار کا باعث بن سکتی ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عمران کے سوشل میڈی ا اکائونٹ سے تمام غیر قانونی یا انتشاری پوسٹوں کو ہٹانے اورآئندہ کے لئے ان کی اشاعت یا پھیلا ئوکو روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید