کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس آئی یو کی زیر حراست مبینہ تشدد سے نوجوان عرفان کی ہلاکت کےکے معاملے پرجوڈیشل انکوائری کے لیے سیکریٹری داخلہ سندھ کو احکامات دے دیئے ہیں،ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ اس بات پر افسوس ہے کہ بچے کی پولیس کی کسٹڈی پر موت واقع ہوئی،واقعے کی مکمل فرانزک اور تفتیش، واقعہ میں جو بھی ملوث ہیں انکے خلاف کارروائی کی جائے،دریں اثناایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ نے بتایا ہےکہ کسٹوڈیل ڈیتھ کا معاملہ ہے ،ایسے واقعات کی تفتیش ایف آئی اے کو منتقل ہوجاتی ہیں ، انہوں نے بتایا ہےکہ مقدمہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے، پولیس والوں کو بچانے کا سوال نہیں پیدا ہوتاپیر کو عدالت میں پیشی کے دوران عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ ،پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے معاملہ ہے لہذا مقدمہ کی تفتیش ایف آئی اے کو منتقل کی جائے ،کیس ایف آئی اے کو منتقل ہونے کے بعد ،تفتیش میں جانب داری کا عنصر بھی زائل ہوجائے گا اور شفاف تحقیقات کے ذریعہ حقائق واضح ہوجائیں گے۔