• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے اندر انٹر سٹی بس اڈے غیر قانونی، بسیں ضبط کی جائیں گی، کمشنر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہےکہ شہر کے اندر انٹر سٹی بس اڈے غیر قانونی ہیں، بسیں ضبط کی جائیں گی ، الآصف اسکوائر پر قا ئم غیر قانونی بس اڈ ے ختم کئے جائیں ، کمشنر کی زیر صدارت شہر کے اندر انڑ سٹی بس اڈوں کے خاتمے اور ہیوی ٹریفک کے مسائلِ کا جا ئزہ لینے کیلئے منعقد جلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ ، ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو، پرونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹریز اور دیگر نے شر کت کی ،بعد ازاں کمشنر نے ڈی آئی جی ٹریفک کے ہمراد دورہ کر کے شہر میں ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا اور لی مارکیٹ میں انٹر سٹی بس اڈے کی شہر سے باہر منتقلی کے فیصلے پر عدم عملدرآمد کا نوٹس لیا ، انھوں نے کہا کہ شہر کے اندر انٹر سٹی بس اڈے غیر قانونی ہیں،جو بسیں شہر سے باہر بس ٹرمنل پر منتقل نہیں ہوں گی ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ا ور جو انٹر سٹی بسیں شہر کے اندر غیر قانونی بس اڈوں سے چلیں گی انھیں ضبط کر لیا جاے گا ،موجو دبکنگ دفاتر بند کئے جائیں گےفیصلے پر چوبیس گھنٹے میں عمل کیا جاے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید