کراچی(اسٹاف رپورٹر)الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک فنانس اینڈ تکافل کے سربراہ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق شرعیہ ایڈوائزر اور زہرا اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین علامہ شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ رفاع سینٹر آف اسلامک بزنس انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا، وفد میں علامہ سید مظہر عباس زیدی،زاہد علی آخونزادہ اور سید رفعت عباس زیدی شامل تھے، رفاع انسٹیٹیوٹ کے ممبران نےتحقیقی کاموں سمیت اسلامک فنانس میں نصابی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی جبکہ الصادق انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بھی اسلامک فنانس کے حوالے سے ملکی اور بین الاقومی سطح پر پروجیکٹس سے آگا کیا۔