• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 2 افراد جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی مانسہرہ کالونی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،متوفی کی لاش شناخت کے لئے ایدھی سرد خانہ منتقل کردی گئی ، پولیس کے مطابق واقعہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا، ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے کے باعث 22سالہ شایان ولد عمران جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار شخص کے سامنے جانور کے آنے کے باعث پیش آیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید