• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے شہریوں کی جائیدادوں پر منظم طریقے سے ڈاکہ ڈالا، ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے ملک کے معاشی دارالحکومت کراچی میں زمینوں کی غیر قانونی خرید و فروخت، اراضی مافیا کے غاصبانہ تسلط اور پلاٹوں کی کھلے عام بندر بانٹ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے صوبائی حکومت کے ماتھے پر بدعنوانی کا داغ قرار د یتے ہوئے کہا ہے یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ گذشتہ پندرہ برسوں میں سندھ پر قابض آمرانہ حکمرانوں نے شہر کے عوام کو نہ صرف بنیادی سہولتوں سے محروم کیا بلکہ ان کی جائیدادوں اور پلاٹوں پر بھی منظم طریقے سے ڈاکہ ڈالا ہے، سہراب گوٹھ، الآصف ا سکیم اور سرجانی ٹاؤن جیسے گنجان علاقوں میں قیمتی رہائشی و تجارتی پلاٹس آج بھی غاصب گروپوں کے رحم و کرم پر ہیں، جہاں جعلی پٹہ جات کے ذریعے زمینوں کی منتقلی کا کھیل عروج پر ہے، یہ سنگین واردات صرف اور صرف پولیس، ریونیو اور بلدیاتی اداروں کے کرپٹ افسران کے ذریعے ممکن ہورہی ہے جو معمولی مفادات کے عوض عوام کے بنیادی حقوق کا سودا کر رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید