کراچی( اسٹاف رپورٹر )اسلامی روحانی مشن کا سالانہ تین روزہ اجتماع ٹنکی گروانڈ ایف سی ایریا لیاقت آباد میں بیان و دعا کے بعداختتام پذیر ہوگیا،اجتماع کی صدارت پیر طریقت ڈاکٹر پروفیسر محمد مقصود الٰہی نقشبندی نے کی، اجتماع کی آخری نشست میں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،تین روزہ روحانی و علمی اجتماع کا بنیادی مقصد تزکیہ نفس، سیرتِ نبویؐ کی روشنی میں روحانی اقدار کو فروغ دینا، اور معاشرتی اصلاح تھا، پروفیسر محمد مقصود الٰہی نقشبندی نے تصوف، شریعت کی پابندی اور باہمی اخوت کی اہمیت پر زور دیا،اجتماع میں بیرون ملک اور ملک بھر سے آئے ہوئے افراد نے شرکت کی۔