• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئرپورٹ پر تعینات FIA اہلکاروں پر پروٹوکول کرنے پر سخت پابندی

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے ڈائریکٹر کراچی زون منتظر مہدی نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات تمام افسران اور اہلکاروں کو مسافروں کی کسی بھی قسم کی پروٹوکول کرنے سے سختی سے منع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ اس حکم کا اطلاق آرائیول اور ڈیپارچر کے تمام اہلکاروں پر ہوگا۔ مزید ہدایت کی گئی ہے کہ اگر اسلام آباد ہیڈ کوارٹر سے کسی کی پروٹوکول کرنے کا حکم دیا جائے تو اس بارے میں پہلے ڈائریکٹر کو اگاہ کیا جائے اور ان کی اجازت کے بعد ہی پروٹوکول ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب شکایات موصول ہونے کے بعد تین اہلکار جن میں انسپکٹر ارسلان اکبر قاضی، ہیڈ کانسٹیبل دوراج احمد زیدی اور کانسٹیبل محمد عثمان کو فوری طور پر جناح ایئرپورٹ سے ہٹا کر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید