• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے مساجد، مدارس، خانقاہیں کھولنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، اکابرین اہلسنت

لاہور(خبرنگار)ملک بھر کی تمام تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے اکابرین نے کہا ہے کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے مساجد،مدارس اور خانقاہیں کھولنے، خطباء و علماء کو رہا کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ مزید مساجد و مدارس کو بند کیا جا رہا ہے اور علمائے کرام کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حکومت اہلِ سنت کی مساجد و مدارس کو فوری طور پر کھول کر مقامی کمیٹیوں کے سپرد کرے اور بے گناہ کارکنان کو فوری طور پر رہا کرے۔ ملک بھر کی تمام اہلِ سنت جماعتوں، خانقاہوں، وفاقوں اور اداروں کی مشترکہ مجلسِ شوریٰ کا ہنگامی اجلاس، میزبانی سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی،جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری،آستانہ عالیہ قادریہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر میاں عبدالخالق القادری، پیر آف مانکی شریف پیر زادہ محمد امین قادری نے کی۔اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ۔سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی۔سابق ممبر قومی اسمبلی و جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری۔سابق ممبر قومی اسمبلی و آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری۔مرکزی جماعت اہلِ سنت پاکستان کے امیر پیر میاں عبدالخالق القادری،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر ثروت اعجاز قادری و دیگر نے شرکت کی۔ 

ملک بھر سے سے مزید