اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد)وفاقی حکومت نے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کو قومی تاریخی ٹقافتی ورثے والی منظور شدہ تصاویر پاسپورٹ کے ہر اندرونی صفحہ پر پرنٹ کرانے کی اجازت دے دی ذرائع کے مطابق اس منظوری کے نتیجے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نئے کیلنڈر سال سے کم از کم چھتیس صفحات اور اس سے زیادہ صفحات والے پاسپورٹوں کے اندرونی ہر صفحہ پر وطن عزیز کے تاریخی و کلچرل مقامات کی تصاویر کی اشاعت کا انتظام و انصرام کر لیا ھے ان نئے سیکیورٹی فیچرز والے ہر نئے پاسپورٹ کے ہر صفحے پر واٹر کلر میں پاکستان کے تاریخی اور کلچرل ورٹے کی تصاویر والے پاسپورٹس کو پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان/ سیکیورٹی پرنٹنگ پریس( سرکاری ملکیتی چھاپے خانوں) سے سخت سیکیورٹی میں تیار کرایا جائے گا اور ان کو کراچی اسلام آباد سے چھپوا کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پا سپورٹس پہنچایا جائے گی نئے فیچرز والے پاسپورٹس کی فیس پہلے والی ہی ملک کے اندر اور بیرون ملک سفارتی مشنوں میں لاگو ھو گی موجودہ پاسپورٹ ھولڈرز اپنے پاس موجود پاسپورٹ ہی ان کی معیا د کے اختتام تک سفر کے لئے استعمال ہوتے رھیں گے نئے پاسپورٹس پر پوشیدہ سیکیورٹی فیچر ز جعلسازی روکنے مہں اہم کردار اداکریں گے جس سے دنیا بھر کے ملکوں میں پاکستان کے پاسپورٹ عزت احترام وقار میں خاطر خواہ اضافہ مزید ہو گا۔