• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: ریاض میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ، مڈل ایسٹ بھر سے 194 امیدوار وں کی شرکت

ریاض( شاہدنعیم) سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں مڈل ایسٹ بھر سے 194امیدواروں نے حصہ لیا جن میں60طلبا اور130طالبات شریک ہوئیں، سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا یہ واحد مرکز تھا جس میں یو اے ای، بحرین، کویت اور سعودی عرب سے 194طلباء و طالبات شریک ہوئے، اس موقع پر امتحانی مرکز میں امیدواروں کیلئےسفارت خان پاکستان کے قونصل تعلیم پروفیسر نادر عالم کی نگرانی اور پاکستان انٹرنیشنل الربیعہ کی جانب سے سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔

ملک بھر سے سے مزید