اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی زوجہ کمانڈر محمد شریف کو اتوار کو نماز جنازہ کے بعد وفاقی دارالحکومت کے ایچ الیون قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں وکلا، صحافیوں، سول سوسائٹی اور شہریوں نے شرکت کیاور مرحومہ کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔