کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے تین دہائیوں تک شہر پر حکومت کی آج وہی اس کی بدحالی پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہی ہے ،ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر اپنے ردِعمل میں ڈپٹی میئر نے کہا کہ کراچی کی تباہی کا کوئی اور نہیں بلکہ ایم کیو ایم خود ذمہ دار ہےپیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی ہے لوٹ مار نہیں ،ایم کیو ایم کو چاہیے کہ ماضی میں کی گئی کرپشن، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ پر قوم سے معافی مانگے انہوں نے کہا کہ شہر کو دوبارہ اندھیروں میں دھکیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی ،ایم کیو ایم اب الزام تراشی چھوڑ کر کراچی کی بہتری کے سفر میں رکاوٹ ڈالنا بند کرے۔