لاہور( پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت یونٹ شادی پورہ بند روڈ لاہور کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس ادارۃ الفرقان میں منعقد ہوئی۔کانفرنس میں بڑی تعداد میں مجاہدین ختم نبوت و عشاقان ختم نبوت نے شرکت کی۔ کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایاجے یو آئی کے، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجد خان ،مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، میاں محمدرضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر ، مولانا عبدالنعیم، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی ، ، مولانا پیرغلام مصطفی نے شرکت کی۔ ختم نبوت کانفرنس سے مقررین نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐاور تحفظ ختم نبوت ؐکے قانون کا ہر صورت تحفظ کریں گے۔امت مسلمہ کے مشترکہ عقائد و نظریات پر کسی قسم کا سمجھوتہ اور سودا بازی کرنے والے دونوں اسلام اور ملک کے غدار ہیں ،مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ قادیانیوں نے پاکستان کو تسلیم ہی نہیں کیا اور وہ اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں تمام قادیانیوں کو دعوت اسلام دیتے ہیں کہ وہ کفر کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کی آغوش میں آجائیں ، مولانامحمدامجد خان نے کہا کہ سول و ملٹری بیو رو کریسی کی کلیدی پوسٹوں اور حساس عہدوں پر قادیانیوں کا برا جمان ہونا ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے جن کا محاسبہ بہت ضروری ہے۔