• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر جلد آزاداورپاکستان کیساتھ شامل ہوگا، شبیراحمدعثمانی

لاہور(جنرل رپورٹر)کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 78 سال مکمل ہونے پر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں یومِ سیاہ منایا گیا۔ اس تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کی، جبکہ ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر برائے کشمیر افیئرز محترم شبیر احمد عثمانی نے بطورِ چیف گیسٹ شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اقرار احمد خان اور سی پی ایس پی ریجنل ڈائریکٹر برمنگھم (برطانیہ) ڈاکٹر اسد رحیم بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ چیف گیسٹ شبیر احمد عثمانی نے کہا کہ امید ظاہر کی کہ جلد کشمیر ظلم و ستم سے آزاد ہوگا اور پاکستان کے ساتھ شامل ہوگا۔ وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے معزز مہمانوں ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر برائے کشمیر افیئرز محترم شبیر احمد عثمانی، ڈاکٹر اقرار احمد خان اور ڈاکٹر اسد رحیم کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔
لاہور سے مزید